فرانسیسی سیاستدان کو انڈہ پڑ گیا، ویڈیو وائرل

16 Mar, 2022 | 02:43 PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مسلمان مخالف  اور یہودیوں کے پسندیدہ سیاستدان ایرک زیمور کو انڈہ پڑگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایرک زیمور جب ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان کے کار سے نکلتے ہی ایک داڑھی والاشخص بڑی پھرتی سے آگے بڑھا اور اس نے ان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا، تاہم سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اس شخص کو اُسی وقت دبوچ لیا اور تقریب کی انتظامیہ فوری ایرک زیمور کر کو ہال کے اندر لے گئی۔

ذرائع کے مطابق ایرک زیمور فرانس میں آئندہ ہونیوالےصدارتی انتخابات میں بھی امیدوار ہیں۔ بہت سے فرانسیسی یہودیوں کا خیال ہے کہ زیمور جن کا 2022 میں فرانس کے صدر کے لئے انتخاب لڑنے کا امکان ہے، وہی ہے جو انہیں عدم تحفظ سے بچائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران شہری نے انڈہ مار دیا تھا، صدر کے سکیورٹی اہلکاروں نے انڈہ پھینکنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا تھا۔

مزیدخبریں