(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں مسلمان مخالف اور یہودیوں کے پسندیدہ سیاستدان ایرک زیمور کو انڈہ پڑگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرک زیمور جب ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان کے کار سے نکلتے ہی ایک داڑھی والاشخص بڑی پھرتی سے آگے بڑھا اور اس نے ان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا، تاہم سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اس شخص کو اُسی وقت دبوچ لیا اور تقریب کی انتظامیہ فوری ایرک زیمور کر کو ہال کے اندر لے گئی۔
فرانس کے مسلمان مخالف سیاستدان ایرک زیمور جب ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو ایک شخص نے ان کے سر پر انڈہ پھوڑ دیا، ایرک فرانس کے صدارتی انتخابات میں بھی امیدوار ہیں#France #AntiMuslim pic.twitter.com/HHmC0k0qgr
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) March 15, 2022
ذرائع کے مطابق ایرک زیمور فرانس میں آئندہ ہونیوالےصدارتی انتخابات میں بھی امیدوار ہیں۔ بہت سے فرانسیسی یہودیوں کا خیال ہے کہ زیمور جن کا 2022 میں فرانس کے صدر کے لئے انتخاب لڑنے کا امکان ہے، وہی ہے جو انہیں عدم تحفظ سے بچائے گا ۔
Actuellement en déplacement à Lyon, Emmanuel Macron a été victime d'un jet d'oeuf. Le jeune homme a été interpellé par le service d'ordre. (Lyon Mag) pic.twitter.com/PWCOvnP22B
— Nassim (@nassimmedias) September 27, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران شہری نے انڈہ مار دیا تھا، صدر کے سکیورٹی اہلکاروں نے انڈہ پھینکنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا تھا۔