ویب ڈیسک : ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کی وجہ سے یونٹس کی اضافی پیدوار روک دی ۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہےکہ وہ بائیس مارچ سے پورے ایک ہفتے کے لیے ایک فیکڑی میں ایک لائن پر پیدوار معطل کررہی ہے۔ یہ پچھلے مہینے اعلان کردہ دو فیکٹریوں میں پیدوار کی معطلی کے علاوہ ہے۔ ٹویوٹا کے ترجمان نے کہا کہ منی وین کی پیدوار اس تازہ ترین معطلی سے متاثر ہوگی۔ ٹویوٹا نے یہ اعلان پیدوار میں اپریل تا جون سہ ماہی میں اپنے ہدف میں بیس فیصد کمی کرنے کے اعلان کے چند ہی دنوں بعد کیا ہے
ٹویوٹا کاکہنا تھا کہ چین کےشہر انگچون میں ایک پلانٹ میں کووڈ نائنٹین کی تازہ پابندیوں کی وجہ سے پیداوار روک رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ کٹوتیوں کے باوجود ٹویوٹا پورے سال کے لیے پچاسی لاکھ گاڑیوں کی پیدوار کے ہدف کو برقرار رکھے گا۔
چپس کی عالمی قلت نے سمارٹ فونز سے لے کر کنزیومر الیکڑونکس اور کار بنانے والی کمپنیوں تک کو مشکلات سےدوچار کردیا ہے، جس سے ٹویوٹا سمیت دیگرکمپنیاں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیدوار میں کٹوتی پر مجبور ہوگئی ہیں۔
ٹویوٹا، فوکس ویگن اور دیگر کارساز اداروں نے یوکرین پر حملے کے بعد سپلائی چین میں آنےوالی رکاوٹوں کی وجہ سے اپنے روسی پلانٹس میں پیدوار پہلے ہی روک دی ہے۔