3 سال بعد ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

16 Mar, 2022 | 12:55 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسدعمر نے شادی تقریبات ، مارکیٹ پر لگی پابندیاں  بھی ختم کرنیکا اعلان کردیا۔ 
 وفاقی وزیراسد عمر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں معمول کی زندگی کی جانب لوٹنا ہے ۔12سال سے زائد عمر کے 87 فیصد افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز لگ چکی۔ اس فیصلے کےبعد بھی حالات کو مانیٹر کرتے رہیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کا مقابلہ کرنے پر پوری قوم کو مبارکبا دینا چاہتا ہوں۔

تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور ملک بھر میں 70 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں این سی او سی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا گیا۔اسپتالوں میں مریضوں کی آنے کی شرح میں کمی آئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی بھی آ رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے مل کر 2 سال بہترین کام کیا۔

مزیدخبریں