سٹی42: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کردی گئی۔7 روپے فی کلو کمی سے گوشت کی سرکاری قیمت 357 روپے کلو مقررکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 238روپے جبکہ پرچون ریٹ 246روپے فی کلو جاری کیا گیا۔
گرمیوں کی آمد کے باوجود انڈوں کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی۔فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2روپے فی درجن اضافے کے بعد 136 روپے فی درجن ہو گئی ۔نئی قیمتوں کے بعد انڈوں کی پیٹی 3960 روپے کی ہو گئی ہے۔