ہسپتال روڈ (زاہد چودھری) ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجکاری قانون ایم ٹی آئی کا نفاذ ناکام ہوگیا۔
نجکاری قانون کے تحت میو ہسپتال کے قائم کیے گئے بورڈ آف گورنرز کو ایک برس بعد تحلیل کر دیا گیا، تبدیلی سرکار کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں پر نجکاری قانون کے نفاذ کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگیا۔
حکومت نے نجکاری قانون ایم ٹی آئی ایکٹ ایک برس قبل میو ہسپتال میں نافذ کیا اور اس کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو بھی آرڈیننس کے ذریعے بحال کیا گیا تاہم ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ میں ناکامی پر ڈاکٹر محمود شوکت کی سربراہی میں قائم کیے گئے بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کر دیا گیا، اس وقت میو ہسپتال پر عملاً نجکاری قانون کا اطلاق ہی ختم ہوگیا۔
تبدیلی سرکار نے پنجاب میں سب سے پہلے میو ہسپتال پر نجکاری قانون کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی کامیابی کے بعد دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں پر اس کا مرحلہ وار اطلاق ہونا تھا لیکن پہلا تجربہ ہی بری طرح ناکام رہا ہے۔