(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سپر ہٹ فلم ’باہو بلی‘ میں اداکاری کر کے دنیا بھر میں شہرت سمیٹنے والے اداکار پرابھاس کے مداح نے خود کشی کرلی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا جہاں باہو بلی کے ہیرو پرابھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح ان کی نئی فلم 'رادھے شیام' کو دیکھ کر مایوس ہوا جبکہ اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔
View this post on Instagram
اطلاعات کے مطابق اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ فلم رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی ۔دوسری جانب پولیس حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ پرابھاس کا شمار بالی ووڈ کے سلو میاں کی طرح انڈیا کے اہل بیچلرز میں ہوتا ہے، پرابھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز ہوئی اور رپورٹس کے مطابق فلم اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔