قیصر کوکھر: محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکولز ایجوکیشن کو لارنس روڈ سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اگلے تین ہفتے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کو لارنس روڈ سیکرٹری منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
اس کے علاوہ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے سیکرٹری کو بھی اپنے تمام دفاتر لارنس روڈ منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،جبکہ اگلے مرحلے میں محکمہ بلدیات اور محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے دفاتر بھی لارنس روڈ منتقل کر دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس فیصلے سےسیکرٹریٹ میں عوام کا رش کم ہو جائے گا۔