روس نے امریکی صدر پر بڑی پابندی لگادی

16 Mar, 2022 | 09:35 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی  صدر ولادیمیر پیوٹن  نے امریکی صدر جو بائیڈن کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق یوکرین پر حملے کے نتیجے میں  پابندیوں کے جواب میں روسی  صدر ولادیمیر پیوٹن   نے امریکی صدر سمیت 13 افراد کے روس میں داخل ہونے پر پابندی لگادی۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن، وزیردفاع لائیڈآسٹن، سی آئی اے چیف ولیم برنز، قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل  ہیں جبکہ امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے روس میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کےباوجود واشنگٹن کے ساتھ باضابطہ تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر پابندیوں میں شامل افراد کے ساتھ رابطے کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا اور اس حملے کی وجہ یوکرین کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی کوششیں اور علیحدگی پسند علاقوں میں یوکرینی فوج کے آپریشن کو قرار دیا تھا، فروری کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے تین ادوار ہوچکے ہیں تاہم کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
 

 

مزیدخبریں