قرۃالعین بلوچ کا گانا "ٹھگیاں" مداحوں کے دلوں کو بھاگیا

16 Mar, 2022 | 08:28 AM

ڈیفنس(زین مدنی) کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پیش کیا گیا معروف گلوکارہ قرۃالعین بلوچ کا گانا ٹھگیاں مداحوں کے دلوں کو بھاگیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گانوں کی نشریات کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کے بعد ایک بہترین گانے پیش کیے جا رہے ہیں، اس سیزن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ اور زین زوہیب کا نیا گانا ٹھگیاں ریلیز کیا گیا ہے جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ٹھگیاں کو زوہیب علی، زین علی اور عاصم رضا نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کے ذریعے قرة العین بلوچ نے بھی کوک اسٹوڈیو میں واپسی کی ہے، زین زوہیب اور قرۃ العین بلوچ نے اس میں قوالی کے انداز میں سر بکھیرے ہیں، ٹھگیاں پنجابی زبان کا گانا ہے، اس سے قبل بھی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے تحت پنجابی زبان کے متعدد گانے ریلیز کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گانے کی ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں میں اسے بہترین ویوز مل چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں