(سٹی42)بالی ووڈ انڈسڑی کی مشہوراداکارہ گوہر خان ایک کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئی،اس بار اداکارہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجہ میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ وماڈل گوہر خان ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ان خبروں کی تردید کرتے نظر بھی آتی ہیں، گزشتہ دنوں اداکاری کے بارے یہ خبر زیرگردش تھی کہ وہ شادی کے صرف تین ماہ بعد حاملہ ہوگئی، اس بات کی تصدیق ان کے شوہر نے بھی کی، یہاں تک کے بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو خوب ہوا دی۔ صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے بعد انہوں نے خود ہی سب کچھ بتادیا تھا۔
اب کی بار ان پر مقدمہ درج کیاگیا جس کی وہ خود ذمہ دار ہے، دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں، کورونا سے بچاؤ کے لئے مختلف ممالک ایس او پیز کے ساتھ ساتھ سمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا، اداکارہ نے کورونا ایس اوپیز کو نظر انداز کرتے فلم کی شوٹنگ کی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ اداکارہ نے گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا تھا اس کے باوجود وہ شوٹنگ پر جاپہنچی۔
علاوہ ازیں برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کےمطابق انہیں علم ہوا کہ گوہر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو وہ اداکارہ کے گھر گئے مگر وہ وہاں نہیں تھی،ہمیں پتہ چلا کہ وہ شوٹنگ کےلئے گئیں،جس پر معاملہ پولیس تک پہنچ گیا اور ان کے خلاف ایکشن لیتے مقدمہ درج کرلیاگیا، اداکارہ نے اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے کسی کو نہیں بتایا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کے شوہرزیددربار نے اپنی اہلیہ کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ماہ بعد حاملہ ہوگئیں،خبر میں مزید اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ زید دربار اپنی اہلیہ اداکارہ گوہرخان سے عمر میں 12 سال چھوٹے ہیں جس پر مداح چونک گئے اور مختلف چہ مگوئیاں کرنے لگے۔
گوہر خان نے اپنے حاملہ ہونے کی افواہوں کی تردید کی، سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کھری کھری سنائیں، ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’تمہارا دماغ خراب ہے، اپنی خبر میں سچائی لیکر آؤ۔‘’میرے شوہر کے مجھ سے 12 سال چھوٹے ہونے کی جھوٹی خبر تو بہت پُرانی ہوگئی ہے لہٰذا خبر لکھتے ہوئے دماغ کا استعمال کریں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے، براہِ کرم اپنی بےبنیاد خبروں میں تھوڑا احساس پیدا کریں۔‘آخر میں اس بات کی وضاحت بھی کردی کہ ’میں حاملہ نہیں ہوں، شکریہ۔‘