سٹی 42: کوٹ رادھا کشن میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا جنون منچلوں کو مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکرز ڈان نے اسلحہ کی نمائش کیا کی پولیس تو پیچھے ہی پڑ گئی، سوشل میڈیا کے ٹک ٹاکرز ڈان کو پولیس نے قابو کر کے حوالات کے پیچھے بند کر دیا مقدمہ بھی درج کر دیا۔
کوٹ رادھا کشن میں سوشل میڈیا کے جنونی نوجوانوں نے چند روز قبل اسلحہ نمائش کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو منچلوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوران گرفتاری ملزمان سے پمپ ایکشن اور پسٹل برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں نادر اور صہیب شامل ہیں۔چند دنوں میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتاری کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
ایس ایچ او اعظم ڈھڈی کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش بھی دی۔