سٹی 42: سوشل میڈیا پر مریض شخص کا گردہ نکالنے والی خبر جھوٹی نکلی، جناح اسپتال میں زیرِ علاج مریض کا گردہ نکالنے پر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹ پر کٹ یا آپریشن کا کوئی نشان موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا سی ٹی اسکین کیا گیا ہے، مریض اسپیشل پرسن ہے ، جسے روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر سیمیں جمالی کا کہنا ہے کے متاثرہ شخص کا نام عبید ہے جس کا علاج نیورو سرجری وارڈ میں جاری ہے ۔ ڈاکٹر سیمیں جمالی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہے تاہم مریض کے پیٹ پر کٹ یا آپریشن کا کوئی نشان موجود نہیں۔
سوشل میڈیاپروائرل ڈاون سنڈروم سےمتاثرنوجوان متعلق خبر جھوٹی ہے،مذکورہ نوجوان کے گردے نہیں نکالے گئے ہیں، جناح اسپتال کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق یہ مکمل طور پر جھوٹ ہے کہ اس نوجوان کے گردے نکال لیے گئے ہیں اور ان کو کسی ویران جگہ پر چھوڑ دیا گیا تھا#fakenews pic.twitter.com/vxiupzaFgk
— Amjad Alam Khan (@amjadalamk) March 16, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرتی رہی جس کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عبید کو تین دن پہلے نامعلوم افراد نے اغواہ کیا اور اغواہ کار درندوں نے ان کے گردے نکال کر انہیں پھینک دیا، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اس خبر کی تردید کردی اور عبید کے بارے میں کہا کہ وہ روڑ ایکسڈنٹ میں زخمی ہوا ہے۔