سٹی 42: مال روڈ پر چیرنگ کراس سے گورنر ہاؤس تک گھنٹوں سے ٹریفک جام،شہریوں نے شاہراوں پر زیادہ ٹریفک وارڈنز کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلی ہاؤس کے باہر ایپکا ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کیلئے احتجاجی دھرنا جاری، ایپکا ملازمین نے دوران احتجاج چند منٹ کیلئے روڈ بلاک کی ،ملازمین نے وزیر اعلی ہاؤس کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر روڈ خالی کردی تاہم احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ایپکاملازمین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔
ادھر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج مسلسل چھٹا روز بھی جاری، ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لئے سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیا ۔ دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طریقے سے متاثر رہی۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے کو جاری رکھا جائے گا۔ مطالبات میں سروس سٹرکچر کی بحالی ،تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ پینشنز کی ادائیگی اور انتقامی کارروائیوں کا خاتمہ شامل ہے۔
دوسری جانب ٹریفک وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ٹریفک جام ہونے سے شہری ایک سگنل پر گھنٹوں کھڑے ہونے پر مجبور ہونے لگے، شہریوں نے مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ ٹریفک وارڈنز اہم شاہراوں سے اکثر غائب رہنے لگے ہیں، زیادہ ٹریفک والی شاہراوں پر زیادہ ٹریفک وارڈنز ہونے چاہیے۔