(سٹی42)گزشتہ روز ملک کے معروف مذہبی سکالر قاتلانہ حملہ میں زخمی ہوگئے جس پر انہوں فوراً ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کاعلاج جاری ہے، سابقہ اداکار حمزہ علی عباسی نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
تفصیلات کےمطابق معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ کیاگیا زخمی حالت میں انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کے دوست احباب اور دیگر سیاسی وسماجی حلقوں کے لوگ ان کے لئے دعا کررہے ہیں انہیں میں سابقہ اداکارحمزہ علی عباسی بھےی شامل ہیں، حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ان کے لئے دعا کی، اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ میری دعائیں،نیک خواہشات انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد علی مرزا نے مسلمانوں میں پائے جانے والے بہت سے توہم پرست مذہبی عقائد کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان پر حملہ اس وقت کیاگیا جب وہ طلبا کو لیکچر دے رہے تھے،ملزم نے ان پر چاقو سے وار کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی گئی، حملہ آور کی شناخت لاہور کے رہائشی شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ تھانا سٹی میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔