مختلف ممالک نے کورونا ویکسین آسٹرازنیکا کا استعمال روک دیا

16 Mar, 2021 | 02:48 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: دنیا کے مختلف ممالک نے آئرش سویڈیش ویکسین آسٹرازنیکا استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیاہے، ویکسین کوخون میں لوتھڑے بننے کی اطلاعات سامنے آنے پر روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پر تگال ، جرمنی ،اٹلی اور فرانس میں آسٹرازنیکاویکسین کا استعمال روک دیاگیا،آئس لینڈاور بلغاریہ بھی آسٹرازنیکاکااستعمال ترک کر چکے ہیں جبکہ سپین اور تھائی لینڈبھی آسٹرازنیکا ویکسین کے استعمال پر پابندی پر غورکررہے ہیں۔

انڈونیشیاکاکہناہے کہ آئرلینڈاور نیدرلینڈزنے آسٹرازنیکاکااستعمال روکا توہم بھی روک دیں گے ،عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ آسٹرازنیکا کے تاحال کوئی مصدقہ سائیڈایفیکٹ سامنے نہیں آئے،عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل نہ روکاجائے۔

مزیدخبریں