ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس لے لیا

عدالت نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ذریعے ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما اور پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے تھے۔

 تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے انہیں انڈے دے مارے جبکہ کارکنوں نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔

 علاوہ ازیں شہباز گل پر انڈے مارنے اور سیاہی پھینکنے میں ملوث گرفتار لیگی کارکنوں کو پولیس نے ضلع کچہری میں پیش کیا۔ پولیس ملزموں کا ریمانڈ حاصل کریگی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer