لاہور کی سڑکوں پر شیر آگیا، شہری خوفزدہ

16 Mar, 2021 | 01:07 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) محکمہ وائلڈ لائف کی لا علمی،لاہور کا امیرزادہ شیر کو سڑک پر لے آیا،   شیر کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے۔

 چڑیا گھر ، لاہور زو سفاری میں تو شیر سب نے دیکھا ہوگا لیکن کھلے عام لاہور کی سڑکوں پر کبھی کسی نے شیر نہیں دیکھا ہوگا، لاہور میں آج انوکھا واقعہ پیش آیا،جنگل کا بادشاہ شیر لاہور کی سڑکوں پر آگیا۔ 

ذرائع کے مطابق  گلبرگ کا رہائشی لبرٹی کی سٹرکوں پر اپنی گاڑی میں خطرناک شیر کو لے کر گھومتا رہا، خطرناک شیر کو دیکھ کر شہری بھی خوف کا شکار ہوگئے ، شیر کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو اس طرح شیر لے کر گھومنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شیر کنٹرول سے باہر ہوجائے تو اسے کون پکڑے گا۔ گلبرگ کے شہری کا کہنا ہے یہ میرا پالتو شیر’’سانبھا‘‘ ہے جو کسی پر حملہ نہیں کرتا۔

واضح رہےکہ شیر بلّی کی نسل کا ایک جانور ہے۔ شیر اپنے شاندار طاقتور اور مضبوط جسم کی بدولت بہترین شکاری کہلائے جاتے ہیں۔ شیر کو بطور علامت بہادر، طاقتور، ظالم اور سنگدل استعمال کیا جاتا ہے، شیر کو جنگل کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، شیر کا جسم طاقتور اور چوڑا ہوتا ہے۔ بالغ نر کا وزن تقریباً 200 سے 320 کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ شیرنی کا وزن تقریباً 120 سے 180 کلو گرام تک ہوتا ہے،  شیر کی دو اہم اقسام افریقی اور ایشیائی ہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی مجموعی تعداد آٹھ ہے۔

مزیدخبریں