علی عباس : ایک طرف کفایت شعاری کی مہم تو دوسری طرف پنجاب حکومت اعلی حکومتی شخصیات کی سفری سہولت کے لیے نیا طیارہ خریدے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کل باقاعدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے طیارہ خریدنے کی منظوری دے دی ہے.
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے مالی وسائل کو درپیش مسائل پر ایک طرف کفایت شعاری کی مہم شروع کر رکھی ہے تو دوسری طرف کروڑوں روپے مالیت کے طیارے کی خریداری کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں حکومتی شخصیات کی وی آئی پی سفری سہولت کے لیے نئے طیارے کی خریداری کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر اور فلائنگ ونگ کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کیں گئیں ۔
ونگ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو استعمال شدہ اور نئے طیارے کی خریداری پر سفارشات بھی دیں گئیں۔زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی جانب سے طیارے کی خریداری پر پیش کی گئیں تجاویز پر باقاعدہ طیارے کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ دو کمپنیوں سے طیارے کی خریداری پر بڈ بھی طلب کرلی گئی ہے جس میں فرانس کی ایم ایس ڈیسلاٹ اور امریکی ایم ایس ٹیکسٹرون شامل ہیں۔
زرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے نئے طیارے کی خریداری کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر کو طیارے کی خریداری پر قیمت کا تعین کریں گے ۔قیمت کے تعین کرنے کی بھی ہدایات کیں ہیں جس میں نئے اور استعمال شدہ طیارے کے حوالے قیمت طے ہو گی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی خریداری کے لیے قیمت پر الگ سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا جائے گا ۔