ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسکرایوارڈزمیں رض احمد بہترین اداکارنامزد ہونیوالے پہلے مسلمان بن گئے

آسکرایوارڈزمیں رض احمد بہترین اداکارنامزد ہونیوالے پہلے مسلمان بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد بہترین اداکار کیلئے آسکرایوارڈز میں نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رض احمد   نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے  مطابق انہیں فلم ’ ساؤنڈ آف میٹل‘ میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ،   رض احمد نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے   ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا بھروسہ اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

  رض احمد کاکہنا تھا  کہ  ا س نامزدگی سے  فلم کی کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف، موسیقاروں سمیت  فلم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے ہر فرد کی صلاحیتوں کی  بہترین نمائندگی  ظاہر ہوتی ہے ۔   رض احمد نے اکیڈمی ایوارڈز  میں  بہترین اداکار کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز بھی  اپنے نام  کرلیا ہے ۔

اس سے قبل رض احمد اپنی فلم ’ ساؤنڈ آف میٹل کیلئے‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیا ب رہے تھے ۔ انہیں اپنی لمیٹڈ سیریزدی نائٹ آف‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈراما سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا۔ انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 25 اپریل  کو آسکر زکا میلہ  ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ اور پہلی بار لاس اینجیلس کے یونین اسٹیشن پر سجے گا۔ 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer