نو سال قید کےبعد عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزم بری

16 Mar, 2021 | 11:45 AM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ،قتل کے الزام میں نو سال قید کاٹنے والا ملزم بری،  عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انور الحق پنوں نےمحمد جاوید احمد ساہی کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے میاں شہباز عارف پڈے ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ ملزم آصف عرف علی ڈسکہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔درخواست گزار نے کہا ملزم آصف ہمارا ملازم تھا،  ملزم نے سونا لوٹ کر 65 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں عدم ثبوت پیش کرنے کی بنیاد  پرملزم عارف عرف علی کو بری کردیا گیا۔

مزیدخبریں