ایل ڈی اے کے ڈیپوٹیشن افسروں کی موجیں ختم

16 Mar, 2021 | 10:03 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) ایل ڈی اے میں بار بار ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسروں کی موجیں ختم، ڈیپوٹیشن پر آئے 10 افسروں کو فوری طور پر ان کے اپنے محکموں میں واپس بھجوانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے عثمان غنی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سہیل جنجوعہ، ڈائریکٹر انجینئرنگ عامر سلیم، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس قریشی، ڈائریکٹر پی ایچ ایس بشریٰ نصیر، ڈائریکٹر ایجوکیشن ایل ڈی اے رانا غلام مرتضیٰ، ایل اے سی خرم مختار بھنگو اورسجاد محمود بابر کو واپس ان کے محکموں میں بھجوا دیا گیا۔ ڈائریکٹر ون ونڈو ملک اظہر خورشید اور گریڈ سولہ کے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے والے عثمان قمر کو بھی واپس بھجوایا گیا ہے، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے افسران کی متعلقہ محکموں میں واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

علاوہ ازیں یل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن سے واپس بھجوائے جانے والے افسروں کے اضافی چارج سونپ دیئے گئے، ایڈیشنل ڈی جی نارتھ کا چارج قدیر باجوہ کو دیا گیا، رانا ٹکا خان کو ایڈیشنل ڈی جی ای اینڈ کے کا اضافی چارج سونپا گیا۔ 

ڈی ایل ڈی تھری کا چارج سبطین رضا قریشی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کا چارج خرم یعقوب، ڈائریکٹر ایونیو ون کا اضافی چارج رؤف احمد، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان کا اضافی چارج رابیل بٹ کو سونپا گیا ہے۔ علی بن سہیل کو ڈائریکٹر ون ونڈو سیل کا اضافی چارج دیا گیا۔

مزیدخبریں