(سٹی 42) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اچانک سروسزہسپتال پہنچ گئیں، کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈکادورہ ،طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔
پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز اورایم ایس ڈاکٹرافتخارنے وزیرصحت کوکوروناوائرس آئیسولیشن وارڈمیں مہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ سروسزہسپتال میں کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈمیں طبی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حکومت وائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک پورے پنجاب میں ایک شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میوہسپتال میں زیرعلاج کوروناوائرس کےشکارمریض کی حالت خطرے سے باہرہے۔