ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اچانک  کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈ کا دورہ

 ڈاکٹر یاسمین راشد کا اچانک  کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اچانک سروسزہسپتال پہنچ گئیں،  کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈکادورہ ،طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔

پرنسپل سمزپروفیسرمحمودایاز اورایم ایس ڈاکٹرافتخارنے وزیرصحت کوکوروناوائرس آئیسولیشن وارڈمیں مہیاکی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ سروسزہسپتال میں کوروناوائرس آئیسولیشن وارڈمیں طبی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ حکومت وائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک پورے پنجاب میں ایک شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ میوہسپتال میں زیرعلاج کوروناوائرس کےشکارمریض کی حالت خطرے سے باہرہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer