ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، کھیل کے میدان بھی ویران ہونے لگے

کورونا وائرس، کھیل کے میدان بھی ویران ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی ) کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث ہر سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہیلتھ ایمر جنسی اور صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد لاہور سمیت پورے صوبے میں کلب کی سطح تک کھیلوں کے تمام مقابلے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

لاہور میں جاری عامر کیبلز عاشق حسین قریشی ویٹرنز ٹورنامنٹ، اوٹی سی لاہور چیلنج کپ، عبدالحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ، قوما ٹی ٹونٹی اور اتفاق ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت لاہور میں جاری تمام چھوٹے بڑے ٹورنامنٹس کے میچز ملتوی کردیے گئے ہیں۔

لاہور کے ساتھ ساتھ فیصل آباد میں اعجاز فاروق ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، ایچ سی فیصل آباد چیلنج کپ، سمیت جھنگ، سرگودھا، ملتان سمیت صوبہ بھر میں گراس روٹ لیول پر کھیلوں کی تمام سرگرمیاں پانچ اپریل تک ملتوی کردی گئی ہیں۔

او ٹی لاہور چیلنج کپ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین ملک سجاد اکبر اور عامر کیبلز ویٹرنز عاشق حسین قریشی کرکٹ ٹورنامنٹ کے روح رواں عامر الیاس بٹ کا کہنا ہے لاہور چیلنج کپ اور عامر کیبلز ویٹرنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ فوری طور پر روک دئیے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹس کا نیا شیڈول پانچ اپریل کے بعد کی صورت حال اور حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

عامر الیاس بٹ اور ملک سجاد اکبر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت و تندرستی سب سے اہم ہے دوسری جانب لاہور بھر میں گراونڈز کی بکنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔