لاہور پولیس نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان مانگ لیا

16 Mar, 2020 | 09:04 PM

( عرفان ملک ) لاہور پولیس نے اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے حکومت سے حفاظتی سامان مانگ لیا، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او ذولفقار حمید کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس میں چالیس ہزار سے ذائد اہلکار اور افسران موجود ہیں، جن کا روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سے رابطہ ہوتا ہے، جس کے باعث انہیں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات موجود ہیں۔ سی سی پی او نے انہیں خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے کورونا سے بچاؤ کے خفاظتی سامان کی ڈیمانڈ کی ہے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ حفاظتی سامان پولیس ہسپتال قلعہ گجر سنگھ میں رکھا جائے گا۔ سامان میں گاون، ماسک، گلوز، کیپ اور شوکور سمیت دیگر سامان شامل ہوگا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ حفاظتی سامان اوپن مارکیٹ سے بھی خریدا جائے گا، جس کے لیے پرچیزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سی سی پی او نے بتایا کہ حفاطتی سامان کو تھانوں میں اہلکاروں کو بھی مہیا کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں