(شہزاد خان) رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی, رواں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا ایک ہزار نوسو روپے سستا ہوگیا۔ سونا بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث متوسط طبقے کی پہنچ سے تاحال باہر ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونا 1900 روپے سستا ہوا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 89000 روپے کا رہا ۔ اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 81629 روپے رہے ۔ عالمی مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا تریسٹھ ڈالر فی اونس سستا ہوا جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار چار سو چھیاسٹھ ڈالر رہی۔ تاہم سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین ہونے کے باعث متوسط طبقہ سونا خریدنے سے گریزاں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دورکردیا ہے۔
رواں ہفتے سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی
16 Mar, 2020 | 08:21 PM