ائیر پورٹس پر خواتین و بچوں کا داخلہ بند

16 Mar, 2020 | 07:33 PM

( سعید احمد سعید ) کرونا وائرس، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواتین و بچوں پر ائیر پورٹس داخلے پر بھی پابندی لگا دی، خواتین و بچے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے اندر رش ختم کرنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے، لوگوں کو ہوائی اڈوں کے بیرونی احاطے پر روکا جائے۔ کسی بھی شخص کو علاقائی اور بین الاقوامی لاؤنجز کی آمد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہوائی اڈے کے احاطے میں رش سے بچنے کے لئے تمام ہوائی اڈے فوری اپنے احاطے سے بینچ ہٹا دیں جبکہ ڈرائیوروں کو صرف پارکنگ ایریا تک ہی محدود رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں