نجی یونیورسٹیوں کیلئےہدایت نامہ جاری

16 Mar, 2020 | 07:26 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کے بعد نجی یونیورسٹیوں کے لئے بھی ہدایت نامہ جاری کردیا، پانچ اپریل تک اساتذہ اور سٹاف کو بھی چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ 5 اپریل تک تمام اساتذہ بھی چھٹیاں کریں اور گھروں میں رہیں گے,ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز اگر نان ٹیچنگ سٹاف کو بلانا چاہیں تو کم از کم وقت کے لئے بلائیں اور نجی یونیورسٹیوں کے سربراہان ذاتی طور پر ہدایت نامے پر عملدرامد کرائیں گے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہدایت نامے پر عملدرامد کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے.

واضح رہے کہ کورونا وائرس  کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کردیے گئے ہیں، چین سے شروع ہو نےوالا کورونا وائرس دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،دنیا کے 176سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے،اس وقت دنیا میں کورونا کے کل کیسز 134,769 ہیں ،ان میں سے 4,983 مریض مرچکے ہیں،70,387 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو پہنچ  چکے ہیں۔

مزیدخبریں