صوفی دانشور حضرت واصف علی واصفؒ کے عرس کی تقریبات ملتوی

16 Mar, 2020 | 07:04 PM

( عمران یونس ) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ کے 28 ویں عرس کی تقریبات ملتوی کردی گئی۔ 

کچھ ایسی شخصیات ہوتی ہیں جن کی کمی تادیر محسوس ہوتی ہے ایسی ہی ایک ہستی حضرت واصف علی واصفؒ کی ہے کہ جب تک وہ حیات تھے۔ مخلوق خدا ان کے پند و نصائح سے فیض پاتی تھی اور ان کے اس جہان فانی سے جانے کے بعد بھی ان کی باتوں کو آج بھی دل و دماغ میں سمائے ہوئے ہیں‘ ان کے افکار آج بھی زبان زد عام ہیں۔

عوامی اجتماعات پر پابندی کے حکومتی فیصلے اور کرونا وائرس سے بچاو کیلئے معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ کے 28 ویں عرس مبارک کی تقریبات ملتوی کر دیا گئی ہیں۔

دربار انتظامیہ کے مطابق عرس تقریبات موجودہ حالات کے پیش نظر ملتوی کی گئی ہیں۔ سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات 18 مارچ سے شروع ہونا تھی۔

مزیدخبریں