کورونا سے بچاؤ کیلئے نیسپاک کا احسن اقدام

16 Mar, 2020 | 06:12 PM

( سعود بٹ ) کورونا وائرس سے بچا کیلئے نیسپاک کا اہم اقدام، ملازمین کوروزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائیگا۔

نیسپاک ملازمین کو صبح داخلہ کے اوقات میں بخار سمیت وائرس کی دیگر علامات کے حوالے سے مانیٹر کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیمیں تمام داخلی راستوں پر نیسپاک ملازمین کا روزانہ کی بنیاد پر تھرمل سکین کرسکیں گی۔

نیسپاک حکام کے مطابق کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے والے ملازمین کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی، فوراً گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

اس سے قبل نیسپاک ملازمین کے بائیومیٹرک حاضری لگانے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کرچکا ہے،یہ وائرس ڈیڑھ سو سے زائد ممالک تک پہنچ چکا ہے،اب تک ایک لاکھ 70 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،ان میں سے 6ہزار پانچ سو 18 لقمہ اجل بن چکے ہیں،80ہزار کے لگ بھگ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ ابھی بھی زندگی موت کی کشمکش میں ہیں۔

مزیدخبریں