ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس کا سرجیکل ماسک، سینیٹائزر کی عدم دستیابی کا نوٹس

چیف جسٹس کا سرجیکل ماسک، سینیٹائزر کی عدم دستیابی کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینی ٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہرصدیق کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے تاحال ماسک کی قیمت مقرر نہیں کی اور نہ ہی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں ماسک کی فراہمی کو یقینی بھی نہیں بنایا جا رہا۔

وکیل نے مزید کہا کہ گزشتہ سماعت پر حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ قیمت مقرر کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا، تاہم ابھی تک کوئی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت نے ابھی تک سرجیکل ماسک کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی اور سینی ٹائرز کی عدم دستیابی کی کیا وجوہات ہیں؟؟

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینی ٹائرز کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کل کیلئے طلب کرلیا۔