درنایاب : ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ ون کا غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن ، گلبرگ، مسلم ٹاون ، گارڈن ٹاون میں 6 عمارتیں سربمہر اور جزوی مسمار کردی گئیں۔
غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی ڈائر یکٹر ٹاون پلاننگ ون سلمان محفوظ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر ہارون نے کی۔ انیس بی نیو مسلم ٹاون کو جزوی طور پر مسمار کیا گیا ہے ۔ سترہ بی مسلم ٹاون ، دو سو چونتیس اے گلبرگ تھری ، پندرہ ایس گلبرگ، ایک سو پچاسی ابوبکر بلاک اور اکیس بابر بلاک گارڈن ٹاون کو سربمہر کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو سیل کو پبلک ڈیلنگ کیلئے بند کردیا گیا ،تالے لگاکر عام شہریوں کاداخلہ روک دیا گیاہے، ایل ڈی اے آفس کے تمام گیٹس پر کورونا وائرس کےخلاف اقدامات پر مبنی بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔ ملازمین کو ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنے کے بعد بلڈنگ میں داخلے کی ہدایت کی گئی ہے ،، ایل ڈی اے ملازمین کو ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔