ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی: سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کرونا کے مفت ٹیسٹ کیلئے قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی: سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کرونا کے مفت ٹیسٹ کیلئے قرار داد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کی سہولت اور پرائیوٹ لیبارٹریز کو نوے روپے میں کرونا ٹیسٹ کے مطالبےکی قرارداد اسمبلی میں جمع، لیگی ایم پی اے سمیرہ کومل کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی۔

لیگی ایم پی اے سمیرہ کومل کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا ہےکہ حکومت کے کرونا وائرس پر قابو پانے کے دعوے صرف زبانی کلامی گفتگو تک محدود ہیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مفت ٹیسٹ ہوتے تھے۔


قرار داد میں کہا گیا جی شہباز شریف نے تمام نجی لیباٹریز کو بھی 90روپے میں ڈینگی ٹیسٹ کرنے کا پابند کیا تھا۔قرارداد میں کہاگیا ہےکہ کورونا پر قابوپانے میں شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے مستقید ہونا چاہیے۔

Shazia Bashir

Content Writer