کورونا وائرس،مارکیٹ سے فیس ماسک،سینیٹائزر غائب

16 Mar, 2020 | 02:42 PM

M .SAJID .KHAN

(فاران یامین)شہر میں ایک طرف کورونا وائرس کا خطرہ تو دوسری جانب منافع خور سرگرم ہوگئے، فیس ماسک اور سینیٹائزر غائب کردیئے,ہائیکورٹ نےسخت نوٹس لے لیا.
حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شہریوں کو حفاظتی اقدام کرنے کی ہدایت کی جارہی ہیں،بار بار ہاتھ دھونے اور بیماری ہونے کی صورت میں فیس ماسک استعمال کریں، حکومت عوام کو نصحیتیں ضرور کررہی ہے مگر منافع خوروں کے خلاف اقدام نہیں کررہی ہے.

کرونا وائرس کا سنتے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، فیس ماسک کے ساتھ سینیٹائزر مارکیٹ سے غائب کر دیئے،شہری ماسک اور سینیٹائزر کے حصول کے لیے پریشان دیکھائی دیئے،شہر میں جن چند ایک دکانوں پر فیس ماسک موجود ہے وہاں قیمت 40 سے 50 روپے وصول کی جارہی ہے،جبکہ سنیٹائز بھی 150 والا 350 اور 250 والے کی 450 قیمت وصول کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ایک لیٹر سنیٹائز 2250 کی بجائے جن دکانوں پر موجود ہیں دکاندار اس کے 3500 وصول کررہے ہیں،شہریوں نے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سرجیکل ماسک اور سینی ٹائرز کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیتے ہوئےوفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام کو کل کیلئے طلب کر لیا۔

مزیدخبریں