(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوروناوائرس کے خطرات سے پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں عملی اقدامات کے منتظ ہہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی فی الحال ناکافی تیاری،لوگ ہزاروں روپے ٹیسٹ فیس پرائیوٹ لیبز کو ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
مونس الہی نے کہاکہ صحت کے ذمہ داران بیرون ِملک حفاظتی ماسک بھیجنےکے بجائے اندرونِ ملک اپنے ٹاسک پر توجہ دیں ۔
کورونا وائرس، عوام حکومتی بیانات نہیں، عملی اقدامات کے منتظر: مونس الہیٰ
16 Mar, 2020 | 02:13 PM