والدین کی غفلت سے 5سالہ بچی جاں بحق

16 Mar, 2020 | 02:02 PM

M .SAJID .KHAN

(چودھری عابد) شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی،ون ویلنگ جیسے واقعات نے خوف وہراس پھیلارکھا ہے، کاہنہ میں والدین کے ہمراہ آئی 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں بےشمار سہولیات کی ایجاد نے جہاں انسان کی زندگی کو عیش وعشرت سے ہمکنارہ کیا وہاں مصائب نے بھی جنم لے لیا ہے، شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے واقعات پر پابندی کے باوجود قانون کی دھجیاں اڑا جارہی ہیں، بااثر طبقہ سرعام اس کام میں ملوث پایا جاتا جبکہ پولیس چند پیسوں کے عوض ان کو رہا کردیتی ہے۔

تقریبات میں خواتین، بچے، بوڑھے کبھی کبھار فائرنگ کی زد میں آجاتے ہیں جس سے شادی خوشیاں غم میں بدل جاتی ہیں، شادیوں میں مصروف  والدین بچوں کی جانب سے  غافل ہوجاتے ہیں جس کے سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں، کاہنہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں 5سالہ بچی جوہڑ میں ڈوب جاں بحق ہوگئی،بچی کے اچانک غائب ہونے پر اہلخانہ پریشان ہوگئے،بچی کو تلاش کرتے رہے مگر ناکام رہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ 5 سالہ فضیلت گزشتہ رات والدین کے ہمراہ شادی میں گئی تھی،کھیل کود کے دوران بچی جوہڑ میں گر گئی،رات بھر سرچ آپریشن جاری رہا،صبح کے وقت بچی کی لاش جوہڑ سے برآمد ہوئی جس کو پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں