ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز تتلا قتل کیس میں نیا موڑ

شہباز تتلا قتل کیس میں نیا موڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاورذوالفقار: شہباز تتلا قتل کیس میں نیا موڑ سامنے اگیا، پولیس ایس ایس پی مفخر عدیل کے ساتھی اسد بھٹی کو بھی گرفتار کر کہ عدالت پیش کردیا، عدالت نے ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب نے سابق اسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلا کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پراسکیوشن نے بتایا کہ پولیس نے مفخر عدیل کے ساتھی اسد بھٹی کو گرفتار کر کہ عدالت میں پیش کیا ہے۔ شہباز تتلہ کے وکیل نے دلائل دیے کہ اسد بھٹی کی گرفتاری سے مزید حقائق سامنے ائیں گے لہذا عدالت مزید تفتیش کے لیے دونوں ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جبکہ دوسری جانب اسد بھٹی کی جانب سے ان کے بھائی زید سرور بھٹی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسد بھٹی کو گرفتار کر لیا ہے۔

  پولیس کے لیے  یہ کیس ٹیسٹ کیس بن چکا ہے   پولیس کی تفتیش سے مطمن ہیں، شہباز تتلہ کے وکیل فریاد علی شاہ نے کہا کہ یہ کیس پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس ہے کیونکہ ملزم بھی ایک پولیس اہلکار ہے دیکھنا ہوگا کہ پولیس کتنی ایمانداری سے تفتیش مکمل کرتی ہے سیف سٹی کیمروں کی سے بھی مدد لی گی ہے۔

مقتول شہباز تتلا کے بھائی سجاد تتلا نے گفتگو میں کہا مفخر عدیل اور شہباز تتلا بچپن کے دوست تھے، پہلے تین چار دن وہ بھی ہمارے ساتھ ملکر بھائی کو ڈھونڈتے رہے، امید ہے حقائق سامنے ائیں گے۔

پولیس کی جانب سے اسد بھٹی کو پندرہ فروری کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم پولیس نے تیس روز گزرنے کے بعد گرفتاری ظاہر کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ایس ایس پی مفخر عدیل اور اسد بھٹی کو 21 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer