(قذافی بٹ) گور نر پنجاب سے پارٹی اراکین رائے حسن نواز و دیگر کی ملاقاتیں ، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا وائرس پر افراتفری پھیلانے کی بجائے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس دنیا میں معیشت کیلئے بھی زہر قاتل ثابت ہورہا ہے ،کورونا کےخلاف بھی دشمن جیسی جنگ کی تیاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی قوم ہمیشہ ہر آزمائش میں سے سرخرو ہوئی ہے اب بھی ہوگی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کسی جماعت ،حکومت یا ادارے کے لیے نہیں ہر ایک کے لیے چیلنج ہے، حکومت عوام جان کاتحفظ یقینی بنائے گی۔