(زین مدنی )اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا ہم سب کو آخرت کی تیاری کرنا ہو گی۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار شفقت چیمہ نے کہا کہ اس ملک کی تباہی کی وجہ نا انصافی‘ امانت میں خیانت اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادتیاں ہیں۔ اگر ہم سب اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں جب بھی کوئی نیکی کا کام کرتا ہوں تو میرے دل کو سکون ملتا ہے اور میری زیادہ سے زیادہ کوشش ہوتی ہے کہ میں غریبوں‘ مسکینوں کی مدد کروں اور کسی کے ساتھ بھی زیادتی اور ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف ختم ہو جائے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا۔