جنید ریاٖض: میٹرک پیپروں کے مارکنگ سنٹرز میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور بورڈ نے پرچوں کی مارکنگ روک دی، پیپروں کی مارکنگ روک دینے سے رواں سال میٹرک کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو نہیں ہوسکے گا، لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ نتائج کی تاریخ کا اعلان عملی امتحان لینے کے بعد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے مارکنگ سنٹرز میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، لاہور بورڈ نے میٹرک کے پیپروں کی مارکنگ بھی روک دی۔ پیپروں کی مارکنگ روک جانے سے میٹرک کے نتائج بھی التواء کا شکار ہوگیا۔
زرائع کے مطابق میٹرک کے نتائج لیٹ ہونے سے کالجز میں داخلے بھی لیٹ کھلے گے، رواں سال لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جانا تھا۔
لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر مارکنگ کا عمل روکا گیا ہے، مارکنگ سنٹر میں موجود امتحانی پرچے کی سیکریسی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے ۔
لاہور بورڈ نے پیپروں کی سیکریسی قائم رکھنے کیلئے ہیڈ ایگزمینرز اور سپروائزر کو ہدایت جاری کردیں۔