(زین مدنی )نامور اداکار ہ سنہری خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں تو فلم انڈسٹری صرف مضبوط نہیں ہو گی بلکہ دوڑے گی۔
بدقسمتی سے فلم انڈسٹری میں آج بھی کئی گروپ ہیں اور ہر کوئی اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سنہری خان نے کہا کہ گروپ بندی فلم انڈسٹری میں ہو یا کہیں اور اس سے ہمیشہ نقصان ہوتا ‘ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی ہمارے پاس بہت وقت ہے اگر ہم متحد ہو جائیں تو انڈسٹری نہ صرف مضبوط ہو گی بلکہ دوڑے گی۔