(زین مدنی )معروف فلم سٹیج پرڈیوسر قیصر ثناءاللہ خان نے کہاکہ ہے کہ اسکرپٹ فلم کا اہم ترین شعبہ ہے جس کے مطابق کرداروں اورلوکیشنز کا انتخاب کیا جاتا ہے.
انہوں نے کہاکہ دنیا بھرکے ڈائریکٹراورپروڈیوسرسب سے پہلے اسکرپٹ کے انتخاب پر توجہ دیتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ایک عرصے سے مسلسل اسکرپٹ کونظر انداز کیا جارہاہے جس کے نتیجے میں باکس آفس پر مسلسل فلمیں فلاپ ہورہی ہیں ۔ قیصر ثناءاللہ خان نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ شوبز انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ضروری ہے لیکن یہ کہناغلط ہے کہ اب سینما بینوں نے پاکستانی فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں آنا چھوڑدیا ہے ، انہوں نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں ہر ٹائپ کی فلمیں بنائی جاتی ہیںسبھی ہدایتکار مختلف موضوعات کی فلموں پر کا م کر رہے ہیں مگر یہاں جس ٹائپ کی فلم کامیاب ہو جائے انہی فلموں کا دور شرورع ہو جاتا ہے جس سے لوگ بیزار ہو چکے ہیں۔