کورونا کیخلاف جنگ میں قوم کیساتھ ہیں، مصطفی قریشی

16 Mar, 2020 | 10:40 AM

وقار نیازی

(زین مدنی )فلم کے معروف سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ میں قوم کے ساتھ ہیں۔

ایک پیغام میں مصطفی قریشی نے کہا کہ تیزی سے پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے حکومتی اقدامات کی اس ضمن میں تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیشِ نظر حکومت بہترین انتظامات کر رہی ہے۔انہوں نے قوم کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں اس وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

مزیدخبریں