احد اور سجل کا نکاح ، ساتھی فنکاروں کے مبارکباد کے پیغامات

16 Mar, 2020 | 10:38 AM

(زین مدنی )اداکار احد رضا میر اور سجل علی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئے ۔ گزشتہ روز احد اور سجل کی شادی کی تقریب ابوظہبی کے خوبصورت ضیا نورائی جزیرے پر ہوئی جہاں دونوں کے گھروالوں اورقریبی افراد نے شرکت کی۔

احد اور سجل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ سجل علی سرخ رنگ کا عروسی لباس جب کہ احد رضامیر بھی کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں ۔ احد اور سجل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شیئر کرایا جارہاہے جب کہ نکاح کی ایک ویڈیو تو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ احد اور سجل کے مداح جہاں ان کی شادی پر بے حد خوش ہیں اور انہیں نیک تمناﺅں سے نواز رہے ہیں وہیں شوبز فنکاروں نے بھی دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی ہے۔ اداکار حمزہ علی عباسی نے دونوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تمہاری محبت مزید مضبوط ہو۔ اداکارہ ماہرہ خان، زارانور عباس، ایمن، منال خان، سارہ خان، مومل شیخ، اقرا عزیز سمیت تقریبا تمام فنکاروں نے دونوں کو نئی زندگی کی ڈھیروں مبارکباد دی۔

مزیدخبریں