فخر امام : لاہور کے تھانہ لوئر مال کی حدود میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فونز لے اڑے۔
تھانہ راوی روڈ کے علاقے قلعہ لچمن سنگھ میں شہری مظہر اقبال سے 10 ہزارکی نقدی اور مہنگی گھڑی لے گئے،دوسری واردات ذیشان علی نامی شہری کے ساتھ ہوئی۔ ملزمان ذیشان نامی شہری سے موبائل فون اور 25 ہزار سے زائد نقدی لے گئے، محمد لطیف نامی شہری سے دوران ڈکیتی 10 ہزار کے قریب کیش لے اڑے، جبکہ ڈکیتی کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی، جس میں ملزمان کو گاڑی میں سوار افراد کے ساتھ واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شہریوں نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواستیں جمع کروا دیں، متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی علاقے میں متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، مگر آج تک کسی ملزمان کو نہیں پکڑا گیا۔