(زین مدنی )صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اداکاراوراداکارہ دونوں کوایک جیسا معاوضہ ملنا چاہیئے۔
مہوش حیات نے بی بی سی ورلڈ کو دئیے جانے والے انٹرویو کی کچھ جھلکیاں اپنے ٹوئٹر اکاؤ نٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ فلم انڈسٹری، فلموں میں اداکیے جانے والے کردار اور معاشرتی مسائل پر بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ مہوش حیات کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں اس طرح کے کردارادا کیے جو معاشرے میں رائج دقیانوسی روایات کے خلاف تھے۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اداکاراوراداکارہ دونوں کو ایک جیسا معاوضہ ملنا چاہیئے تاکہ دونوں کو ایک جیسی عزت ملے۔ مہوش حیات نے سوشل میڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سوشل میڈیا کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ بہت ہی مددگار ثابت ہوسکتا ہے، آخر میں انہوں نے کہا خود پر یقین رکھیں۔
واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بی بی سی ورلڈکے اس شو بی بی سی مائے ورلڈ کی ایگزیکٹیو پروڈیوسرہیں۔ مہوش حیات نےٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ یہ شو انجلینا جولی کا بطور پروڈیوسر پہلا شو ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے شو کے مرکزی خیال کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ شو جلد ہی نشر کیا جائے گا۔