ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

16 Mar, 2019 | 11:40 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی کارروائی، جوہر ٹاؤن میں بغیر نقشہ زیر تعمیر کمرشل عمارت مسمار کردی۔        

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا۔ ایل ڈی اے نے بھاری مشینری سے سات سی جوہر ٹاؤن میں کمرشل زیر تعمیر عمارت مسمار کر دی۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق کمرشل عمارت بغیر نقشہ تعمیر کی جارہی تھی۔

ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ نوٹس دینے کے باوجود تعمیراتی کام نہیں رکوایا گیا جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

مزیدخبریں