ہال روڈ پر دھماکہ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

16 Mar, 2019 | 08:13 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) ہال روڈ گندے نالے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ، دکانداروں میں خوف وہراس پھیل گیا، گیس دھماکے کی سی سی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔

ہال روڈ گندے نالے میں گیس دھماکہ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا، اطلاعت کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے مناظر سی سی ٹی وی میں دیکھے جا سکتے ہیں کہ گیس کی شدت کے باعث دھماکہ ہوا، دھماکے سے گندےنالے کے اوپر کی سلیبز بھی ٹوٹ گئیں اور  موٹرسائیکلیں نالے میں جاگریں۔

موقع پر موجود عینی شاہدین اور تاجر برادری کا کہنا ہے دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ دور دور تک آواز سنی گئی، دھماکے کے باعث نالے پر بنائی گئی گزرگاہ میں 6 جگہ سے شگاف پڑ گئے۔

دھماکے کی شدت اتنی تھی کے قریب عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے، جس کے باعث تاجروں میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کی اطلاع پر پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

تاجر برادری کے مطابق سیوریج سسٹم میں صفائی نہ ہونے سے گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا، تاجر برادری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گندے نالے کی فور طور پر صفائی کی جائے۔

مزیدخبریں