پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہوگا؟ تصاویر منظر عام پر آگئیں

16 Mar, 2019 | 04:19 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) پنجاب پولیس کو’’باؤ‘‘بنانے کا فیصلہ، پولیس کے جوانوں کو یونیفارم میں پولو ڈیزائن کی ٹی شرٹ مہیا کی جائیں گی۔

پولیس کیلئے منظور شدہ ٹی شرٹ، جرسی، جیکٹس کی تصاویر سٹی42 کو موصول ہوگئیں، گرمیوں میں پہننے کیلئے پہلے والے یونیفارم میں گول گلے والی ٹی شرٹ دی گئی تھی، اب گرمیوں میں پولو سٹائل کی شرٹ دی جائے گی، پولو ٹی شرٹ کے سامنے رینک لگا ہوگا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے اگلے ہفتے کے دوران پری کوالیفائی کرنیوالی کمپنیوں کو سیمپل جمع کرانے کا حکم دے دیا،  سیمپل کی منظوری کے بعد رواں ماہ فنانشل بڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا،  کم ریٹ دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ الاٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں